Skip to main content

Posts

Showing posts from 2024

۔۔ پنجاب کی تازگی نگلتا اسموگ کا عفریت

۔۔۔۔ پاکستان  سمیت دنیا بھر کے ممالک میں آلودگی پر قابو پانا ایک چیلنج اور بڑا مسئلہ ہے۔ جس کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیاں اپنا اثر دکھا رہی ہیں ،کہیں سیلاب و طوفان اور زلزلے شدت اختیار کر گئے ہیں تو کہیں زراعت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ اس زمین پر بسنے والے انسانوں کو 4 طرح کی آلودگی کا سامنا ہے، نمبر 1 فضائی آلودگی، 2 زمینی آلودگی، 3 شور کی آلودگی اور 4 آبی آلودگی اول ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق دنیا میں چند ہی ایسے ممالک ہیں جہاں شہریوں کو صاف ستھری اور صحت مند آب و ہوا میسر ہے۔ ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کام کرنے والی این جی اوز اور اداروں کا کہنا ہے کہ دیگر بنیادی حقوق کی طرح صاف ہوا بھی عوام کا حق ہے۔ تاہم ہمارے ملک کے بڑے شہروں میں یہ حق ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتا ہے۔ لاہور ہی کی بات کرلیں جہاں کچھ روز قبل سرکاری میٹرز کے مطابق شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس یعنی فضا کا معیار ایک سو ترپن بتایا ہے، جو عالمی سطح پر انتہائی نقصان دہ ہے۔۔۔۔ ۔۔ پنجاب میں اسموگ کی شدت زیادہ کیوں؟ اسموگ کوئلے اور فصلوں کی بقایاجات کو جلانے سے پیدا ہونے والے ذرات سے بننی والی گیس ہوتی ہے جو گزرتے وقت میں زیادہ مسئلے

ہجرتوں کا موسم ۔۔!!

۔۔۔۔ کو کو کو۔۔۔۔!!۔۔۔ مجھے جھیل کنارے بیٹھے بیٹھے کب گھنٹے بیتے پتا ہی نہ چلا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گہری سوچ میں گم میرے ہوش اس وقت بحال ہوئے جب پرندوں کا ایک جھنڈ زور زور سے آوازیں نکالتا قریب ہی جمع ہونا شروع ہوا۔ دور نیلگوں  آسمان سے اڑ کر آتے یہ پرندے اور پانی میں ان کے جھنڈ کے بنتے عکس سے ایک رومانوی منظر گویا کینوس پر رنگوں کی طرح بکھر رہا تھا۔ یہ منظر اتنا خوبصورت تھا کہ 2 ہفتے گزرجانے کے  باوجود اب بھی میری انکھوں میں پوری آب و تاب کے ساتھ قید ہے۔ یہ بدین کی ایک خوبصورت جھیل تھی جو نہ صرف تنہائی کے خوبصورت لمحات گزارنے اور قدرتی حسن سے لطف اندزو ہونے کی بہترین جگہ ہے بلکہ دور دیس سے آٗئے مہمانوں کا ان دنوں آشیانہ بھی تصور کی جاتی ہے جو سخت سردی سے بچنے کیلئے سائیبریا سمیت دیگر سرد علاقوں سے لاکھوں کی تعداد میں پاکستان اور بھارت کے علاقوں کا رخ کرتے ہیں اور پاکستان  میں خصوصاً سندھ کی جھیلوں اور ممبئی کے ساحلوں کو اپنا  مسکن  بناتے ہیں۔ ان رنگین خوبصورت آبی پرندوں کے دلفریب نظارے سرد موسم کو مزید نکھار دیتے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ سال کے 4 مہینے قیام کرنے والے سائبیرین پرندوں کا لوگ بے ص