امریکا کے شہر واشنگٹن ڈی سی میں گزرا ایک ایک لمحہ خواب سے کم نہ تھا۔۔۔۔۔ کراچی سے اسلام آباد۔۔ اور وہاں سے ،دوحا اور دوحا سے طویل مسافت کے بعد ہم نے لینڈ کیا، پالیسی سازوں کے دفاعی شہر۔۔۔۔۔۔ ورجینیا میں۔۔۔ جہاں سے بائی روڈ ہم واشنگٹن ڈی سی پہنچے۔۔۔۔ ڈی سی آمد تک، سڑک کے دونوں اطراف کے مناظر انتہائی دلکش تھے۔۔۔ وہاں کی شامیں ہوں یا خنکی میں ڈوبی صبحیں۔۔۔ خریداری کیلئے اکیلے مٹر گشت کرنا ہو یا ریل بسوں کا سفر، کبھی سائے کے ساتھ ساتھ بھاگنا تو کبھی برستی بوندوں کو پکڑنے کی کوشش، وہ 3 مہینے کا سفر میں شاید زندگی بھر بھلا نہ سکوں۔ نہ کوئی دوست ہم سفر نہ رقیب جان ساتھ مگر ہجر و فراق کے تمام محاذ یادوں کے سہارے اکیلئے ہی سر کیے۔ پہلے پیار سے جڑے اس شہر کی گویا ہر شے دلربا نکلی، کبھی ابھرتے ڈوبتے سورج میں اسے ڈھونڈنا تو کبھی جورج ٹاؤن کے ساتھ بنی کریک پر بیتے لمحوں کو یاد کرنا شکاگو آمد کے وقت لی گئی تصویر کبھی بارشوں میں بھیگ کر اسے محسوس کرنا تو کبھی پوٹو میک دریا کنارے چہل قدمی کے وہ اوقات دھرانا کبھی قمقموں اور روشنیوں سے بھری سڑکوں کو دیکھ کر آنکھیں بھرنا ت...
With a passion for reading and freelance photography, I hold a PhD. in European Studies. I thoroughly enjoy traveling and discovering new places. Currently, I serve as a Senior Editor in broadcast journalism and am an alumna of Reuters, ICRC, and ICFJ.